لیہ

تاجر پر جھوٹا الزام لگا کر رقم بٹورنے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز ہو گیا

لیہ:(بیوروچیف لیہ) تفصیلات کے مطابق محمد رفیق نامی تاجر پر بے بنیاد جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کی رقم بٹورنے پر تحقیقات کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر عمران خورشید نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی تیاری کیلئے فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں ، ایس ایچ او تھا نہ سٹی لیہ حسین علی کے علاوہ اے ایس آئی محمد بلال، سب انسپکٹر نادیہ ریاض کے علاوہ مدعی محمد رفیق و دیگر متعلقین و گواہان کو طلب کیا گیا ہے ، گزشتہ روز محمد رفیق ولد محمد یوسف نے پیش ہو کر واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی کو تفصیلات سے آگاہ کیا، مختلف سوالات و جوابات ۔ کیے گئے ، ڈی ایس پی نے تحریری صورت میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ، چارج شیٹ کیے جانے. ریگولر انکوائری آفیسر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عظیم بھٹی کی جانب سے بھی پولیس افسران کو تحریری جوابات داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم معلومات کے مطابق پولیس افسران کی جانب سے تحریری جوابات داخل کرانے سے گریز برتا جا رہا ہے، واضح رہے کہ تھانہ سٹی میں تاجر پر جھوٹا الزام لگا کر رشوت کے طور پر 1لاکھ بارہ ہزار روپے سٹی پولیس کے اے ایس آئی محمد بلال نے ایس ایچ او کی مبینہ ایما پر وصول کیے، معاملہ نوٹس میں آنے پر ڈی پی او لیہ نے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button