پاکستان

ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا بعض عناصر کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے اور کارپوریٹ قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ذمہ داری سب کی ہے۔وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 2013 سے 2017 کے دوران ملک کی معیشت مستحکم ہو چکی تھی اور پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ ان کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھو رہا ہے اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ ہم ایک مضبوط معیشت کی طرف بڑھ سکیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کی استحکام کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر اسے دوبارہ مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، مگر پاکستان اب کبھی سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے مسابقتی کمیشن کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارف کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button