پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت گریڈ 22 میں پروموشن کے حوالے سے نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس آر او کے مطابق، گریڈ 22 میں پروموشن کے لیے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے۔ اگر دو مرتبہ کیس زیر غور آنے کے باوجود پروموشن نہ ہو سکے، تو افسر کا کیس دوبارہ زیر غور نہیں آئے گا۔ اس کے نتیجے میں، متعلقہ افسر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔ اس کے علاوہ، گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔