لیہ

تھانہ چوک اعظم، چوبارہ اور سی آئی اے سٹاف کی مشترکہ طور پر بڑی کاروائی،1 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

لیہ (نیوز رپورٹر)تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس لیہ کے سربراہ ڈی پی او محمد علی وسیم گجر جرائم کے خاتمے،مجرمان کی گرفتاری اور چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے مشن میں کامیابی کے راستے پر گامزن ہیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم گجر کی تھانہ چوک اعظم میں پریس کانفرنس۔شہری اور دیہاتی علاقوں سے لوٹا گیا ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان بین الاضلاعی شیری گینگ کے تین ارکان سے برآمد کروا کر مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 53 مقدمات کو یکسو کر دیا گیا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں نہ صرف جرائم پر قابو پایا جائے بلکہ ریکوری کو بھی مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو۔ ملزمان سے1 کار، 6 پیٹر انجن، 7 موٹر سائیکل،19 سولر پلیٹیں،18موٹریں اور9بکریاں برآمد کی گئی ہیں۔بین الاضلاعی شیری گینگ شہری اور دیہاتی علاقوں میں عوام کے لئے خوف کی علامت بن چکا تھا۔ شہریوں کی جانب سے تھانہ چوک اعظم، چوبارہ پولیس اور سی آئی اے سٹاف کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ڈی پی او محمد علی وسیم گجر کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی جانب سے ڈی ایس پی سرکل چوبارہ محبو ب الحسن تنگوانی، ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم عرفان افتخار باجوہ، ایس ایچ او تھانہ چوبارہ انسپکٹر شیخ صادق،سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر زوہیب اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی گئی،نقدی انعام اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button