پاکستان

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کیے گئے جس دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا جب کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اورپرائمہ کارڈ برآمدکرلیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button