بین الاقوامی

کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، ایک مشتبہ حملہ آور گرفتار

بوگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت میں ہفتے کے روز صدارتی امیدوار اور اپوزیشن جماعت ’ڈیموکریٹک سینٹر‘ کے رہنما سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، 39 سالہ سینیٹر میگوئل یوریب فونتیبون کے ایک عوامی پارک میں انتخابی مہم کے دوران موجود تھے جب انہیں پشت سے گولی ماری گئی۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

کولمبیا کے وزیر دفاع پیدرو سانچیز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حملے میں مزید عناصر کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سانچیز نے اسپتال جا کر سینیٹر کی عیادت بھی کی۔کولمبیا کے صدارتی دفتر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button