صحت

کراچی کے سول اسپتال میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح

سول اسپتال کے بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں تھیوراسک سرجری وارڈ اور جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 30 بستروں پر مشتمل اس وارڈ میں اب سینے، پھیپھڑوں اور دل کے پیچیدہ امراض کا جدید تقاضوں کے مطابق علاج ممکن ہو سکے گا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، بچوں کے لیے بھی تھیوراسک سرجری کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ دو خصوصی آپریشن تھیٹرز کو اس مقصد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو اسسٹڈ تھیوراکوسکوپک سرجری (VATS) کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جو کہ ایک جدید اور کم تکلیف دہ طریقہ علاج ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب پھیپھڑوں میں پیپ، کینسر، ٹیومرز یا حادثات کے نتیجے میں متاثرہ مریضوں کو مہنگے نجی اسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ٹی بی کے مریضوں کے علاج کی سہولت بھی یہیں دستیاب ہوگی۔قومی ادارہ صحت برائے امراضِ اطفال کے ماہر ڈاکٹر جمشید اختر کے مطابق، بعض بچوں کے سینے میں ہوا بھرنے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، جسے نیموتھوریکس کہا جاتا ہے۔ اگرچہ بچوں میں ریکوری کی شرح بہتر ہوتی ہے، مگر پیچیدگیوں کی صورت میں بروقت سرجری نہ ہونے سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button