پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور : سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہفتے کے روز قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر عدلیہ اور وکلا برادری کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال، جسٹس علی باقر نجفی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ 10 جون کو عید الاضحیٰ کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی غیر موجودگی میں عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پہلے جسٹس منیب اختر نے 6 جون تک قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیے، تاہم جسٹس منصور علی شاہ کی وطن واپسی پر اب وہ یہ منصب سنبھال چکے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا شمار پاکستان کے تجربہ کار اور قانون فہم ججز میں ہوتا ہے، اور ان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری عدالتی معاملات میں تسلسل اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button