پاکستان

” خوشیاں صرف تحفوں سے نہیں، اپنوں سے ہوتی ہیں”،اولڈ ایج ہوم میں عید ۔۔۔ خوشیوں کے سائے میں چھپی تنہائیاں

” خوشیاں صرف تحفوں سے نہیں، اپنوں سے ہوتی ہیں”،اولڈ ایج ہوم میں عید ۔۔۔ خوشیوں کے سائے میں چھپی تنہائیاں

عید، جو خوشی اور محبت کا تہوار سمجھا جاتا ہے، ہر آنگن میں مسکراہٹیں بکھیر دیتا ہے۔ مگر کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جو ان مسکراہٹوں کے پیچھے گہری اداسی چھپائے ہوئے ہیں۔ لاہور کے اولڈ ایج ہوم میں موجود بزرگوں کے چہروں پر وقت کی تھکن اور آنکھوں میں برسوں کی بے رنگ یادیں جھلک رہی تھیں۔ ایک اولڈایج ہوم کے بزرگ کے مطابق میرے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، لیکن کوئی عید پر بھی نہیں ملتا، انہی کے کہنے پر یہاں آیا ہوں۔”
ایک اور بزرگ خاتون نے کہا، "عید آئی ہے لیکن کوئی ‘امی’ کہہ کر گلے نہیں لگا، کسی نے ‘ابو’ کہہ کر دعائیں نہیں مانگیں۔اولڈ ایج ہوم کا عملہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ ان بزرگوں کے چہروں پر خوشی لائی جا سکے، مگر والدین کے دل کا خلا صرف اولاد ہی پُر کر سکتی ہے۔
عید میں یہ تنہا گوشے ہمیں ایک تلخ سچائی یاد دلاتے ہیں کہ خوشیاں صرف تحفوں سے نہیں، اپنوں سے ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button