
لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے ۔
دل کے علاج کے لئے گئے بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنابھارت کاغیر انسانی اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔