تجارت

وفاقی بجٹ 2 روز بعد پیش کیا جائے گا، مجموعی حجم 17,500 ارب روپے

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ منگل کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے، جبکہ گریڈ 1 تا 16 کے سول ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس پر بھی غور جاری ہے۔ مسلح افواج کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ متوقع ہے۔تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر بھی کام جاری ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 1,000 ارب روپے اور بجلی و دیگر شعبوں کو سبسڈی کی مد میں 1,400 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button