
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام کا آغاز ہوگیا جس کے تحت کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے، ’’گندم اگاؤ‘‘ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔مریم نوازشریف نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود فون کر کے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے گفتگو میں کہا کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارکباد دوں، گندم کی فصل انشاءاللہ اچھی ہوگی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشکاروں نے اپلائی کیا، جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے، قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیئے جائیں گے۔دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ پنجاب میں رواں سال 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی، تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
Rashidali70024@gmail.com
اسلام وعلیکم!
وزیراعظم پنجاب مریم نواز صاحبہ متوجہ ہوں اس سکیم کے تحت ان زمینداروں کو ٹریکٹر مل جائیں گے جن کی زمین وغیرہ ہے لیکن میں اک بات کہتا ہوا چلوں کہ پنجاب میں زیادہ تر کاشت کار ٹھیکے پر زمین کاشت کرتے ہیں اور زمین نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس سکیم سے مستفید نہیں ہو پاتے اور وہ لوگ جو کوئی کاشت کاری کا کام نہیں کرتے وہ اس سکیم سے مستفید ہوتے ہیں
درجہ بلا حالات کے پیش نظر کچھ غریبوں کے بارے میں سوچا جائے-شکریہ!