بین الاقوامیپاکستان

عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام میں سمارٹ لاکرز کی سہولت

ریاض:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت فراہم کر دی ہے، تاکہ وہ اپنے سامان کو محفوظ طریقے سے رکھ کر بلا کسی پریشانی کے عمرہ یا طواف ادا کر سکیں۔

ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں ان سمارٹ لاکرز کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھ سکیں اور عبادات پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا، تاہم اس نئی سہولت کے ذریعے وہ اپنی عبادات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں گے۔

رمضان المبارک کے دوران یہ سمارٹ لاکرز 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے، اور ان میں سامان رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button