پاکستان

ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی سربراہی میں متعلقہ اداروں کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

دوران آپریشن پختہ اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیاجا رہا ہے اور تجاوزات کرنے والوں کا سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے

۔ تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور خریداروں کی آمدورفت میں آسانی کیلئے انتظامیہ کیساتھ مل کر تجاوزات کو ختم کرنا اور ایسے اقدامات کی حمایت کرنا تاجر برادری کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے بھی مثبت ثابت ہو گا۔ حکومتی احکامات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا گیا ہے، ضلع بھر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، کسی کو غیر قانونی تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے چک نمبر 322میں جاری تجاوزات آپریشن کی نگرانی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button