بھرتی کانسٹیبلان ،لیڈی کانسٹیبلان 2025۔پہلے مرحلے میں دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد

لیہ:چیئرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ ،سیکرٹری ڈی پی او محمد علی وسیم اور ممبر بورڈ ارسلان زاہد نے دوڑ ٹیسٹ کی نگرانی کی
لیہ:امیدواران اپنی محنت پر بھروسہ رکھیں معیار پر پورا ترنے والے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔چیئرمین گوہر مشتاق بھٹہ
لیہ:شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے دوڑ ٹیسٹ مرحلے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈیجیٹل کیمرے سے کی جا رہی ہے ۔ڈی پی او محمد علی وسیم
لیہ:جعل سازی کو روکنے کےلئے دوڑ میں شامل امیدواران کی بائیو میٹرک تصدیق بھی عمل میں لائی گئی۔مرد امیدواران نے 7 منٹ میں ایک میل کا فاصلہ طے کرنا تھا جبکہ خواتین نے 10منٹ میں ایک میل فاصلہ طے کرنا تھا ۔اس موقع پر لیہ پولیس کی طرف سے فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانےکےلئے بھر پور انتظامات کیے گئے۔بھرتی امیدواران کے دوڑ ٹیسٹ کا عمل مورخہ 21 فروری 2025 بروز جمعتہ المبارک بھی جاری رہے گا