بین الاقوامی

’’مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے‘‘، نیہا سنگھ راٹھور کا حکومت پر طنز

نئی دہلی : بھارتی بھوجپوری گلوکارہ اور سیاسی تبصرہ نگار نیہا سنگھ راٹھور نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ نیہا نے بی جے پی کی طرف سے خواتین میں سندور کے پیکٹ تقسیم کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا، "مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے۔”

نیہا نے مزید کہا، "اگر مودی جی واقعی جنگ جیت جاتے تو صرف سندور نہیں بلکہ بندی، نیل پاش اور کنگھی بھی بانٹ دیتے۔” ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اتر پردیش اور بہار کے کئی علاقوں میں بی جے پی کارکنان نے سندور کو "مودی کی جیت” کی علامت قرار دے کر خواتین میں تقسیم کیا۔گلوکارہ نے شک کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، "کہیں سندور کی ڈبیا پر مودی جی کی تصویر تو نہیں؟” اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے اور بھارتی میڈیا میں ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے۔

بی جے پی کے ترجمانوں نے نیہا پر حسبِ روایت شدید تنقید کی ہے، اور ان پر "وزیرِاعظم کی توہین” اور "ملک کی ساکھ خراب کرنے” جیسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیہا سنگھ راٹھور اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر مودی حکومت اور بی جے پی پر طنز کے تیر چلاتی رہی ہیں۔ ان کے نغمے "یوپی میں کا با” اور "بہار میں کا با” نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں خوب مقبولیت حاصل کی، مگر ان پر قانونی کارروائی اور ہراسانی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔مزید برآں، وہ پہلے ہی پہلگام حملے سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے سلسلے میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں، جس پر ان پر "قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے” کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button