بین الاقوامیپاکستان

وفاقی وزارت داخلہ اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب

وفاقی وزارت داخلہ اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ٹی ایل پی نے یکم مئی کو فلسطینیوں کی حمایت میں مجوزہ احتجاج ملتوی کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ فلسطین کے بارے میں حکومت پاکستان کے روایتی بیانیے کی پیروی کی جائے۔ تحریک لبیک پاکستان فلسطین کے لئے حکومتی کوششوں کی حمایت میں امدادی سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے گی۔حکومت پاکستان غزہ میں مظالم کے خاتمے کےلئے اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب ، مصر ، اردن ، قطر اور ترکی سے رجوع کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button