بنگلادیش کا یو اے ای اور پاکستان کے دورے کے لیے اسکواڈ اعلان، لٹن داس کپتان مقرر

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مجوزہ دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو دونوں سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ مہدی حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں پانچ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی حالیہ سیریز میں ٹیم سے باہر تھے اور اب دوبارہ موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ مستفیض الرحمان، حسن محمود، راشد حسین اور رضوان حسین بدستور اسکواڈ کا حصہ ہیں۔یہ دورے بنگلادیش کے لیے عالمی کپ کی تیاریوں کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتے ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائش کا موقع اور سینئرز کو اپنی کارکردگی دکھانے کا میدان فراہم ہوگا۔