منہ کھر کی بیماری لا پھیلاو روکنے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک متحرک

لیہ: ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے کیا ہے کہ جانوروں میں منہ کھر اور نمونیہ کے مرض کے تدارک کے لیے اقدامات جاری ہیں چھوٹے جانوروں کو نمونیہ سےبچانے کے لئےویکسین کا عمل بھی جاری ہےبڑے جانوروں کو منہ گھر کی وبا سے بچانے کے لئے علاج معالجہ اور مویشی پال حضرات کو آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کے لیے خصوصی مہمات کا مختلف . آغاز کیا ہے وسینیشن مہم کے تحت جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں تا کہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بیمار جانوروں کو الگ تھلگ رکھیں جانوروں کے باڑوں کو صاف ستھرا رکھیں اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں ٹھنڈے موسم میں چھوٹے جانوروں کو مناسب گرم ماحول فراہم کریں تا کہ وہ نمونیہ سے محفوظ رہ سکیں کسی بھی جانور میں بیماری کی علامات نظر آئیں تو فورا قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔