لیہ

ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین کا ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ

اگیتی کپاس، سبزیات میں انٹر کراپنگ اور کینولا کے ماڈل فارمز کا معائنہ کیا

ڈائریکٹر زراعت نے کوٹ سلطان، لیہ، جمن شاہ اور چوک اعظم میں مختلف مقامات پر کاشتکاروں کے اکٹھ میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عاشق حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ شیخ بھی ان کے ھمراہ تھے۔ ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نے کاشتکاران کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کے کراپنگ پیٹرن میں مٹر، آلو اور تیلداراجناس کی برداشت کے بعد اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دینی چاہیے اور زمینداران کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہییکیونکہ اگیتی کاشتہ کپاس ہی بھرپور پیداوار اور منافع کی ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگیتی کاشتہ کپاس میں ٹرپل جین اقسام کی کاشت کو فروغ دیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توسیعی سٹاف اس حوالے سے فیلڈ میں سرگرم عمل ہے اور فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کو بروقت رہنمائی اور اگاہی فراہم کر رہا ہے۔محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیہ نہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لیہ کے 458 کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیم ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے اپلائی کیا تھا، جنکے رقبے کی تصدیق کے لئے محکمہ مال، کراپ رپورٹنگ سروسز، واٹر مینیجمینٹ اور محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر گندم لگائے جانے کی تصدیق کر رہی ہیں۔ نیز پیداواری مقابلہ گندم میں سینکڑوں کاشتکاروں نے اپلائی کیا ہے۔ اس موقع پر زراعت آفیسر لیہ میڈم شائستہ قسور، زراعت آفیسر کوٹ سلطان محمد اقبال حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کروڑ شہباز حسین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button