شوبز

وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ  وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوگیا ہے،اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اورایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئےدوستانہ بندھن برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا۔جوڑی سےمنسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے 2022ء میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button