لیہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پر نگہبان رمضان پیکج کی رقم کو شفاف بنیادوںپرفراہم کرنے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری

لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرزودیگر افسران مستحق افراد میں امدادی رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے لیہ، کوٹ سلطان اور پیر جگی میں مختلف ریٹیلرز شاپس کا معائنہ کیا۔ انہوںنے معائنہ کے دوران کوٹ سلطان میں عوام سے 200 روپے اضافی لینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے اس موقع پرکہاکہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ہے ضلعی انتظامیہ رقم شفاف بنیادو ںپرفراہم کرنے کے لیے اقدامات اُٹھارہی ہے رقم میں کسی قسم کی کٹوتی کی قطعاً اجازت نہ ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ مستحق افراد رقم کی کٹوتی ہرگزنہ کروائیں اپنی رقم پوری 10ہزار روپے لیں تاہم کسی بھی صورت پرفوری طور پرشکایت کریں۔