بین الاقوامی

پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی معیشت دباؤ کا شکار، 83 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص” کے تحت کی جانے والی جوابی فوجی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کے عسکری نظام کو متاثر کیا، بلکہ اس کے اقتصادی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بھارتی سٹاک مارکیٹ اب تک 83 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کر چکی ہے، جب کہ مارکیٹ میں غیر یقینی کی کیفیت بدستور قائم ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس میں 1.3 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی جاری رہی یا مزید شدت اختیار کی، تو بھارت کو نہ صرف سیکیورٹی بلکہ اقتصادی محاذ پر بھی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی مارکیٹ سے رقم نکال رہے ہیں، جو موجودہ سیاسی اور فوجی کشیدگی کے ماحول میں ایک فطری ردعمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button