صحت

5 سالوں میں پمز ہسپتال کیلئے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات کی خریداری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ 5 سالوں میں پمز ہسپتال کیلئے 5 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار 272 روپے کی ادویات خریدی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 21-2021 میں کل ایک کروڑ 30 لاکھ 23 ہزار 768 روپے ، سال 22-2021 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 92 ہزار 840 روپے کی ادویات خریدی گئیں، سال 23-2022 میں کل ایک کروڑ 66 لاکھ 66 ہزار 464 روپے کی ادویات کی خریداری ہوئی۔

اسی طرح سال 24-2023 میں کل 84 لاکھ 13 ہزار 163 روپے اور سال 25-2024 میں کل 38 لاکھ 31 ہزار 37 روپے کی ادویات خریدی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button