کھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کی معطلی ختم کردی

لاہور : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ختم کردی ہے۔ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم کی گئی ہے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر کے مطابق، پی ایف ایف کی کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل حمایت پر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا شکر گزار ہیں۔  رہے کہ گزشتہ ماہ فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت معطل کردی تھی کیونکہ پی ایف ایف کی کانگریس نے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دی تھی۔ فیفا کا کہنا تھا کہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دیتی۔

اس سے قبل فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی، خاص طور پر انتخابی عمل سے متعلق شقوں میں تبدیلی کا کہا گیا تھا، لیکن پی ایف ایف کی منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کردیا تھا، جس کے نتیجے میں معطلی کا عمل شروع ہوا۔ تاہم جمعرات کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کرلیا تھا، جس کے بعد معطلی کا خاتمہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button