کھیل
پی ایس ایل 10 کے ملتوی میچز کا نیا شیڈول تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ملتوی شدہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 مئی کو اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں ہونے والے میچ سے قبل بھارتی ڈرون حملہ ہوا۔ اس واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث پی سی بی نے میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔