لیہ

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت پنک گالا کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر و متعلقہ افسران موجود تھے

لیہ :ڈپٹی کمشنرا میرا بیدار کی زیر صدارت پنک گالا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر و متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینک گالا کو بہترین سے بہترین بنایا جائے کہ وہ لیہ کی ماوں ، بہنوں ، یٹیوں کو مدتوں یادر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنک گالا میں خواتین کو کھیل اور تفریحی سرگرمیاں دینے کے لیے میلہ جیسا ماحول بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محلے ٹیم ورک سے پنک گالا کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنک گالا کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں پنک گالا میں کھیلوں کے مقابلے، ہمہ قسمی سٹالز ، مشاعرہ موسیقی، تفریحی مقابلے، کوکنگ و دیگر سر گرمیاں کی جائیں گی جبکہ پنک گالا کا افتتاح 25 فروری کو دن 11 بجے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button