شوبز
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آگیا، تصویر بھی وائرل

ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
vجب کہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں.پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستاروں کے جلد ایک ساتھ فلم میں آنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں.دونوں اس وقت خبروں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں شرکت کی گلوکار نے انہیں اسٹیج پر بھی بلایا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیے ساتھ کام کررہے ہیں۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی 2 کی کاسٹ کے درمیان ہانیہ عامر بھی کھڑی تھیں دونوں کو ایڈنبرگ میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا ہے اور وہ دلجیت دوسانجھ کے آنے والے گانے کی میوزک ویڈیو کے لیے کام کررہے ہیں۔