پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

نظیم کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب شیخ رمضان ندیم و دیگر عہدیداران کی آمد، صدر DPC محسن عدیل چوہدری نے استقبال کیا عابد کھرل نے صدر، کوثر عباس جنرل سیکرٹری، یا مین مغل ضلعی کو آرڈینیٹر ، اجمل دستی ڈپٹی کو آرڈینیٹر و دیگر نے عہدوں کا حلف اٹھایا
لیہ (غزوہ نیوز) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری صوبائی صدر جنوبی پنجاب شیخ رمضان ندیم نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی یہ پر وقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں کیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر چوہدری محسن عدیل چوہدری اور جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق کے ہمراہ نو منتخب عہدیداران، سول سوسائٹی اور ایریکا کے عہدیداران نے کیا اس تقریب میں مقامی صحافی برادری وکلا اور بزنس مین اور دیگر نے شمولیت کی نو منتخب عہدیداروں میں عابد حسین کھرل صدر، کوثر عباس سید جنرل سیکرٹری، یامین مغل ضلعی کو آرڈینیٹر ، اجمل خان دستی ڈپٹی کو آرڈینیٹر ، ا رضوان چیمہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، ملک رمضان جوئیہ – نائب صدر، حافظ محمد سعید فنانس سیکرٹری ، مهر نیاز احمد چونیه تحصیل صدر چوبارہ، محمد اکرم جنرل سیکرٹری چوپارہ محمد عطا نانچ تحصیل کو آرڈینیٹر چوبارہ منتخب ہوئے۔ شیخ رمضان نے ندیم صدر جنوبی پنجاب پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ! نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران میں کارڈ بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر ان ۔ کے ہمراہ ڈویژنل قیادت جس میں محمد عرفان المانی، ڈاکٹر محمود شیخ، شاھد حسین راجپوت، رانا محمد اکرم ۔ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ تحصیل چوبارہ کے نو منتخب عہدیداران کو ڈویژن قیادت نے کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر شیخ رمضان ندیم نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور اس کے لیے وہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی کاغذ قلم کا وہ مجاہد ہے جو سردی گرمی موسمی اثرات کی پرواہ کیے بغیر مظلوم کے لیے دن رات کام کرتا ہے تا ہم جو تمام لوگوں کے حقوق کی بات کرتا ہے اس کے لیے کوئی مناسب انتظامات نہیں ہیں جس سے وہ پرسکون رہ کر اپنا کام سرانجام دے اس مقصد کے لیے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے حقوق کا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ اس کام کے لیے گزشتہ 11 سال سے تگ و دو کر رہے ہیں اور یہ سفر جاری و ساری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر چوہدری محسن عدیل نے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو کام ڈسٹرکٹ پریس کلب کر رہا ہے وہی کام پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کر رہی ہے ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر عابد حسین کھرل نے مرکزی قیادت مرکزی قیادت میاں اشتیاق علی اور صوبائی قیادت شیخ رمضان ندیم ڈویژنل قیادت محمد عرفان المانی اور دیگر آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس کام کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اس موقع پر ضلعی کو آرڈینیٹر یا مین مغل اور جنرل سیکرٹری کوثر عباس سید نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان جرنلسٹ اسوسی ایشن کے قواعد وضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ہمیشہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کے کاموں میں مثبت کردار ادا کریں گے اس موقع پر صوبائی قیادت کے ہمراہ نو منتخب عہدیداران نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا ڈسٹرکٹ پریس کلب کی طرف سے کیے گئے شاندار انتظامات اور مہمانوں کے پر وقار استقبال کو تقریب میں موجود تمام لوگوں نے بے حد سراہا۔
