بین الاقوامیپاکستان
پاکستان نے قرض چکا دیا، اب جو بھی آیا، تیار بیٹھے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر کوئی بین الاقوامی طاقت پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت کرنا چاہے تو پاکستان اس کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف دو ملکوں تک محدود نہیں رہے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے حملوں کا فیصلہ کن جواب دے دیا ہے، اور نور خان ایئربیس پر معمولی نقصان کے سوا ملک بھر میں کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ "اگر ہم خاموش رہتے تو بھارت ہر دو مہینے بعد چڑھائی کرتا، اب وہ انجام دیکھ چکا ہے۔انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس کا خطے میں تھانیداری کا خواب توڑ کر رکھ دیا ہے، اور اب دہلی کو سوچنا ہو گا کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف زمینی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے۔