کھیل

پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، محمد یوسف کے متبادل کے طورپر کسی کی تقرری نہیں ہوگی ۔

پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی شامل ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ:ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان) عباس آفریدی، عبدالصمد ، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔
ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان) سلمان علی آغا (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button