کھیل

چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل معرکے میں نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیویز کو مچل سینٹنر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، بھارت کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔نیوزی لینڈ 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ بھارت تیسری بار چیمپئنز بننے کیلئے پرامید ہے، دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ جیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button