پاکستان

بھارت میں نفسیاتی سوچ رکھنے والا حکمران دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے:مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ، مشعال ملک نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور "آپریشن معرکۂ حق” کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

بھارت میں ایک نفسیاتی ذہنیت رکھنے والا شخص برسراقتدار ہے جو اپنی پالیسیوں سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے کئی معصوم جانیں لیں، جن میں شہید ہونے والا کمسن اسامہ بھی شامل ہے، جو اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ انہوں نے پاکستانی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو سخت جواب دیا۔انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر امریکا، چین، ترکی، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں مؤثر اقدام کریں اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button