پاکستان

سی ڈی اے کا ریکروٹمنس سسٹم کیلئے نسٹ کیساتھ معاہدہ

اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔۔۔

جس کا مقصد سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کیلئے شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر ریکروٹمنس کے جدید، فول پروف اور کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ اور مارکنگ کے نظام کے تحت ملازمین بھرتی کرنا ہے ۔ بھرتی کیلئے امیدواروں کی درخواستوں کی سکروٹنی، کمپیوٹر بیسڈ تحریری ٹیسٹ لئے جائیں گے ،

یونیورسٹی نگرانی کے تمام مراحل سائنٹیفک اور خودکار نظام کے تحت مکمل کرے گی۔ محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا ان ٹیسٹوں کا مقصد صرف بھرتی نہیں بلکہ معیار، شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا ہے ۔ تعلیم یافتہ، ہنر مند، باصلاحیت، محنتی اور قابل افراد کی بھرتی کا عمل شفافیت، اہلیت اور قابلیت کو بنیاد بنا کر کیا جائے گا تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ور میسر ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button