لیہ
یونیورسٹی آف لیہ میں کلائمیٹ چینج اور موسم بہار کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

لیہ:ہارٹیکلچر اور کلینیکل سائنسز کے شعبہ میں پودے لگائے گئے اساتذہ اور طلبہ کی مہم میں بھرپور شرکت ,وائس چانسلر محمد زبیر ابو بکر نے سٹوڈنٹس اور پروفیسرز کے ساتھ مل کر پودے لگائے ,مہم کے تحت ایک ہزار سے زائد پودے یونیورسٹی میں لگائے جائیں گے ۔شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عنبرین شاہجہاں،ڈاکٹر محمد ذیشان،اظہر بلوچ و دیگر موجود تھے