لیہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صحت مند پنجاب کے لئے اقدامات جاری ہیں

لیہ: چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے ایمرجنسی وارڈ میں جاری ریومپنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کام کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ نے اس موقع پر مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈاکٹر شاہد ریاض نے دریں اثناء تھل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور ایکسرے یونٹ کی منتقلی اور نئے آپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ مریضوں اور لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button