صحت

لیموں والا پانی پینے سے جہاں ہم ترو تازہ محسوس کرتے ہیں وہیں ہماری صحت کو اس سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں

لیموں والا پانی پینے سے جسم کو ملنے والے 10 فوائد کون سے ہیں؟

۔لیموں والا پانی گرم، ٹھنڈا یا رُوم ٹیمپریچر پر پیا جا سکتا ہے جو کے وٹامن سی، اینٹی آکسیڈٹنس، پوٹاشیئم اور میگنیشیئم جیسے منرل سے بھرپور ہوتا ہے۔این ڈی ٹی وی نے لیموں پانی سے ہمارے جسم کو ملنے والے فوائد کی تفصیل بتائی ہے جو کے مندرجہ ذیل ہیں۔
لیموں والا پانی وٹامن سی کا شاندار ذریعہ ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ باقاعدگی سے لیموں والا پانی پینے سے انفیکشن نہیں ہوتے، زخم جلدی بھرتے ہیں اور جلد بہتر ہوتی ہے۔لیموں والا پانی پینے سے ہاضمے والے انزائم اچھی طرح کام کرتے ہیں جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس سے گیس، بدہضمی اور قبض کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔لیموں والے پانی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ لیموں میں موجود پیکٹن فائبر سے بھوک نہیں لگتی جس سے غیر ضروری کھانا کھانے سے چھٹکارا ملتا ہے۔لیموں والے پانی میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو وقت سے پہلے بڑھاپے اور جلد کے خراب ہونے سے بچاؤ دیتے ہیں۔ اس سے کولیجن پیدا ہوتا ہے جس جلد نرم اور خوبصورت ہوتی ہے۔لیموں والے پانی سے جگر جسم سے زہریلے اور غیر ضروری مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس عمل سے جسم میں توانائی کے لیول بڑھتے ہیں اور صحت بہتر ہوتی ہے۔
لیموں میں سِٹریٹ جیسا قدرتی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کے گردوں میں کیلشیئم کی پیداوار کو کم کرتا ہے۔ لیموں میں جہاں ایسڈ پایا جاتا ہے وہیں الکلی کے اثر کی وجہ سے جسم میں پی ایچ لیول کا توازن برقرار رہتا ہے۔ پی ایچ لیول کے توازن سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، سوزش ختم ہوتی ہے اور صحت مجموعی طور پر بہتر ہوتی ہے۔
دن بھر لیموں والا پانی پینے سے میٹابولزم بڑھتا ہے۔ اس سے جسم میں موجود کیلوریز بہتر انداز سے جلتی ہیں جس سے وزن کم ہوتا ہے۔
لیموں میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر برقرار رہتا ہے اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی سے آکسیڈیٹیو سٹریس کم ہوتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔لیموں میں سِٹریٹ جیسا قدرتی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کے گردوں میں کیلشیئم کی پیداوار کو کم کرتا ہے جس سے گردے کی پتھری نہیں ہوتی۔ باقاعدگی سے لیموں پانی پینے سے گردے کی تکلیف دہ پتھری پیدا نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button