لیہ

تحصیل چوبارہ میں چکن مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، موقع پر گرفتاریاں

تحصیل چوبارہ میں چکن مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، موقع پر گرفتاریاں
چوبارہ:وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا کی قیادت میں چکن فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔کارروائی کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر چکن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ کئی دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ بعض دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ثناءاللہ ہنجرا نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button