بین الاقوامیپاکستان

برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام

برطانوی شاہی قلعہ ونڈسر کیسل میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ایک ہزار برس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب سیکڑوں مسلمان افطار کیلئے اکٹھے ہوئے، افطاری میں 350 مسلمان شریک تھے۔افطار کیلئے جمع مسلمانوں کیلئے سینٹ جارج ہال میں دسترخوان بچھایا گیا جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے، افطار سے پہلے ونڈسر کیسل میں مغرب کی اذان بھی دی گئی۔ملسمان شرکاء نے شاہی قلعہ میں افطار کی اجازت دینے پر شاہ چارلس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button