لیہ
لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں مین ہولز کی انسپیکشن اور ڈھکن لگانے کا کام شروع

میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی طرف سے سروے کا عمل جاری ہے اور اس دوران کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھے جا رہے ہیں
لیہ;ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں مین ہولز کی انسپیکشن اور ڈھکن لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی طرف سے سروے کا عمل جاری ہے اور اس دوران کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھے جا رہے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے ایم سی حدود میں ہاؤسنگ کالونی، ایمپلائز کالونی، سینٹرل پارک ، کینال ویو کالونی اور اطراف میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھے گئے اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن تبدیل کئے گئے۔