پاکستان

اکوڑہ خٹک دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

محکمہ انسداد دہشت گردی نے اکوڑہ خٹک دھماکے کی ابتدائی تحقیقات جاری کردی ہیں۔اب تک 50 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ۔ خود کش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کے لئے بھجوا دئے گئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، اب تک حساس اداروں نے 50 سے زائد افراد جن میں دھماکے کے زخمی بھی شامل ہیں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔خود کش دھماکے کرنے والے حملہ آور کی شناخت کے لئے اس کے اعضاء ڈی این اے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں ۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو تحویل میں لینے کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے اور اس وقت اس کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور اس ذریعے سے سہولت کاروں کی تلاش کی جارہی ہے ۔ کال ڈیٹا ٹریس کرنے کے لئے بھی کام ہورہا ہے ۔اور موبائل کمپنیوں سے مدد مانگی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button