پاکستان

پی ٹی آئی بھارتی اقدامات اور پہلگام واقعہ کے خلاف مکمل طور پر متحد ہے ، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بھارتی اقدامات اور پہلگام واقعہ کے خلاف مکمل طور پر متحد ہے اور وہ فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اے ٹی سی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور ایسی کارروائیوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جانی چاہیے تھی، نہ کہ صرف بریفنگ دی جاتی۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اس حوالے سے اس کا موقف مضبوط ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس نوعیت کے اہم مسائل پر اے پی سی بلانے کی ضرورت تھی تاکہ تمام سیاسی جماعتیں اور قیادت یکجا ہو کر اس پر بات چیت کریں اور قومی مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button