پنک گالا تقریبات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کا بطور مہمان خصوصی دوسرے دن کی تقریبات کے پروگراموں اور سٹالز کا معائنہ

پنک گالا تقریبات، دوسرے دن رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری، سپورٹس، تقریری اور کوکنگ کے مقابلہ جات ہوئے
لیہ: پنک گالا تقریبات کے دوسرے دن رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنک گالا کے دوسرے دن سپورٹس، تقریری اور کوکنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے بطور مہمان خصوصی دوسرے دن کی پنک گالا تقریبات کے پروگراموں اور سٹالز کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی آر نے محکمہ تعلیم، ہیلتھ، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور وومن چیمبر آف کامرس کے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان میں فروخت کے لئے رکھی اشیاءبارے دریافت کیا۔ اے ڈی سی آر نے داخلہ مہم کے تحت ایک بچی کا نام بھی سکول رجسٹر میں درج کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیازاحمدبھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ذوالفقار حیدری ،تحصیل سپورٹس آفیسر مرینہ رفیق ،سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فریدملغانی ،جم انسٹریکٹرسمعیہ قیوم ودیگرموجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنک گالاتقریبات خواتین کو بااعتماد اورخود مختیار بنانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خواتین کی فلاح بہبود اور معاشی خوشحالی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ضلع کی تاریخ میں پہلے پنک گالاکاانعقاد خوش آئندامر ہے اور اس میں بڑی تعداد میںخواتین کی شرکت پنک گالاکی کامیابی کی علامت ہے۔پنک گالا تقریبات کے دوسرے دن اردو تقریری مقابلہ میں سکول و کالجز کی 20 طالبات نے حصہ لیا جبکہ بیڈ منٹن مقابلوں میں 8، فٹ بال میں 4 اور کرکٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پنک گالا تقریبات میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ننھی صاحبزادیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ان کے ہاتھوں اور چہرے پر واٹر کلر مارک بنائے۔ پنک گالا تقریبات کے تیسرے دن فائنل مقابلے منعقد ہوں گے اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے