پاکستان

عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button