بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، جس سے صحت کی خدمات مزید متاثر ہوئیں۔

جنوبی غزہ میں ایک فیلڈ ہسپتال پر ہونے والے حملے میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے طبی سامان اور ادویات کی کمی پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button