اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرہ نےرمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرہ نےرمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت نوٹس لئے جانیکے بعد ڈپٹی کمشنر امیرہ بیدار کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرہ کی اڈا رفیق آباد سمیت گردونواح میں قیمتیں چیک کرنے کے ساتھ ناجائز منافع وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر ثناءاللہ ہنجرہ نے اس دوران دکانداروں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع کمانے سے روکتے ھوئے موقع پر جرمانے کرنے کے ساتھ حکومتی احکامات نہ ماننے پر وارننگ دی بھاری جرمانہ اور مقدمات اندراج کیے جائیں گے اور مزید وارننگ بھی دی کہ اس مقدس مہینے میں کسی قسم کی عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ۔