بین الاقوامی
امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور اب امریکہ نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ کے مطابق چین کے خلاف 104 فیصد ٹیرف بدھ سے نافذ ہو گا، چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی ، چین امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتاہےلیکن یہ نہیں جانتا کیسے کرنا ہے، معاہدے کے لیے چین کا انتظار کر رہے ہیں ۔کیرولین لیویٹ کا کہناتھا کہ چین معاہدہ کرے تو صدر ٹرمپ ناقابل یقین حد تک مہربان ہوں گے، صدرٹرمپ نے بیجنگ کومنگل تک امریکی سامان پرجوابی ڈیوٹی ختم کرنےکی ڈیڈلائن دی تھی ، صدرٹرمپ نے ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر چین پر ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافے کی دھمکی دی تھی۔