پاکستان کی بھارت پر فتح کے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت

بھارت کے خلاف شاندار جیت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بحالی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ نے تمام فرنچائزز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائز مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ تیار رہیں، کیونکہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: "اپنے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو وہیں روک لیں جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہم انہیں واپس لانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔”
سلمان نصیر نے مزید کہا آپ کو تھوڑی دیر میں سب کچھ بتاتے ہیں، اس وقت انتظامات جاری ہیں، پی ایس ایل ضرور ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کو اچانک ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کے بعد تمام غیر ملکی کھلاڑی اور اسٹاف پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔