ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

لیہ: اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض بھی موجود
لیہ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین بھی اجلاس میں شریک
لیہ۔ اجلاس میں ہیلتھ افسران، پرائیوٹ تعلیمی اداروں اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان بھی موجود
لیہ: ضلع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار
لیہ۔ ضلع کے پانچ سال تک 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ ڈی سی لیہ
لیہ: بچوں کو پولیو بیماری سے بچانے کے لئے دو قطرے ویکسین پلانے کے لئے بہترین اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار
لیہ: کوئی بچہ پولیو ویکسین سے رہ نہ جائے۔ ڈی سی لیہ
لیہ: ہر ویکسینیٹر والدین سے رابطہ میں رہے۔ ڈپٹی کمشنر
لیہ: پولیو ویکسین سے انکاری والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈی سی لیہ
لیہ: ایریا ان انچارج اور ویکسینیٹرز اہداف کے حصول کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار
لیہ: ساری مہم کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ڈی سی لیہ
لیہ: پولیو مہم کے لئے 1797 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض کی بریفنگ
لیہ۔ مہم کے دوران 58 ٹرانزٹ مقامات پر ٹیمیں موجود ہوں گی۔ سی ای او ہیلتھ
لیہ: ٹیموں کی ٹریننگ جاری اور سہولیات بارے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد ریاض
لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل ویکسینیٹرز میں سرٹیفکیٹ، ڈائری، پین اور موبائل چارجرز تقسیم کئے
لیہ: تحائف منسٹری آف نیشنل ہیلتھ کے امیونائزشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دئے گئے