پاکستان

پنجاب:”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح، بے گھر افراد کو تین مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا،بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید300گھربننے لگے۔

اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد،”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔ مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں 2ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔

اپنی زمین اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے،قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔چھ ماہ کی قلیل مدت میں 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کیلئے نہ زمین ہے نہ پیسے،پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی زمین،اپنا گھر“ پراجیکٹ پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 33500 افراد کو گھر بنانے کیلئے 36 ارب قرض جاری کئے جائیں گے۔
درخواست دہندہ پنجاب کا مستقل رہائشی ہو، ملک بھر میں کسی زمین یا مکان کا مالک نہ ہو، مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو اور کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔ رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل azag.punjab.gov.pk پر وزٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button